loan

نگران حکومت نے کتنے قرضے لیے؟ تفصیلات جاری کر دی گئی

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت نے 19،830 ارب روپے کا مقامی قرضہ لیا۔ گزشتہ ادوار میں 19،862 ارب روپے قرضہ لیا گیا۔ نگراں دور میں 17،934 ارب روپے کے مقامی قرضے واپس کیے گئے۔ گزشتہ ادوار میں 14،031 ارب روپے واپس کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نگرانی کے دوران مقامی قرضوں کا خالص بہاؤ 1،796 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ عرصے میں خالص بہاؤ 5،831 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ قرضوں میں گزشتہ مدت کے مقابلے میں 67 فیصد کمی ہوئی۔ نگراں حکومت کو 22 فیصد پالیسی ریٹ ورثے میں ملا۔ گزشتہ مدت کے دوران پالیسی کی اوسط شرح 19.5 فیصد تھی۔

جاتی حکومت نے قرضوں کے ڈھیر لگا دئیے

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نگراں حکومت نے مقامی قرضوں کی پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ نگراں دور میں ٹریژری بلز کا حجم 1.6 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ گزشتہ ادوار میں ٹریژری بل کا حجم 3.3 کھرب روپے تھا۔ حجم میں کمی نے حکومت کی مالی ضروریات کو کم کرنے میں مدد کی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا۔ گزشتہ ادوار میں 8.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا گیا تھا۔ نگران حکومت نے 3.6 بلین ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا۔ گزشتہ عرصے میں 5.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں