pro dr abdullah mandi bahauddin

ہومیوپیتھک پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دل کادورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے

ہومیوپیتھک پروفیسرڈاکٹرعبداللہ نذدامام بارگاہ صدرگیٹ والے دل کادورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے،مرحوم پاکستان ائیرفورس سے ریٹارڈہونے کے بعدشعبہ ہومیوپیتھی سے وابستہ ہوئے تھے اوربطورڈاکٹر65سال تک عوامی کی بغیرفیس خدمات سرانجام دیتے رہے،

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) ڈاکٹرعبداللہ مرحوم نے 65 اور 71 کی جنگ میں پاکستان ائیرفورس کی جانب سے حصہ لیا اوربطور وائرلیس آپرئیٹر اپنی خدمات ملک اورقوم کیلئے سرانجام دیں،مرحوم کی نمازجنازہ ٹیوب ویل کالونی میں اداکی گئی.

مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں صوفی پورہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعدادمیں شرکت کی۔ مرحوم کی ختم قل انکی رہائش گاہ محلہ صوفی پورہ میں گلی میں اداکی جائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں