rain water on road

گزشتہ روز سب سے زیادہ 12 ملی میٹر بارش منڈی بہاءالدین میں ریکارڈ کی گئی

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 12 ملی میٹر بارش منڈی بہاؤالدین میں ریکارڈ کی گئی۔

آج صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤالدین میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملتان (ایئرپورٹ 09، شہر 08)، جہلم 08، مری 07، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، حافظ آباد 04، جھنگ 03، شیخوپورہ، قصور، لاہور (ایئرپورٹ) 02، راولپنڈی (کچہری 01)، منگلا، فیصل آباد 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

خیبرپختونخوا کاکول، زیریں دیر 07، مالم جبہ 05، پشاور (سٹی، ایئرپورٹ 01) ملی میٹر، جبکہ مظفر آباد (ایئرپورٹ 03، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ 02 اور راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 42 ، پڈ عیدن اوردادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں