دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع، پانی کو رسول بیراج کی جانب چھوڑا جائے گا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے سے مزید علاقے خطرے کی زد میں آگئے۔ اضافی پانی کو رسول بیراج کی جانب چھوڑا جائے گا.

پنجاب کے ضلع پاکپتن کے قریب ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آنے کے باعث دریائے ستلج کے کنارے آباد مزید دیہات زیر آب آگئے۔ بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر اوورفلو کر گیا جس کے باعث ہزاروں ایکٹر فصلیں زیر آب آگئیں۔

محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پچاس کے قریب گھر پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ لیکن لوگ پھر بھی وہیں رہنے پر اصرار کرتے ہیں۔لوگ اپنے مویشیوں سمیت سیلابی پانی میں رہنے سے گریزاں ہیں۔ سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ اگر وہ گھر سے نکلیں گے تو مویشی بھی نہیں بچیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق پانی کی سطح میں اضافے کے باعث قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، ملتان، لودھراں اور بہاولپور کے کئی اضلاع زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ قصور کے قریب گنڈا سنگھ والا سے ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ ہیڈ ورکس سلیمانکی میں اونچے درجے کا سیلاب دیکھا جارہا ہے۔ جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ دریائے ستلج میں پانی اگلے 2 روز کے دوران وہاڑی اور لودھراں کے دریائی علاقوں سے تیز بہاؤ کے ساتھ گزرنے کا امکان ہے۔

وہاڑی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں اضلاع میں دریائی علاقوں سے آبادی کے انخلاء کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وہاڑی کے 80 فیصد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ ضلع لودھراں میں انخلاء کا کام جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ 23 سے 25 اگست کے درمیان منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ منڈی بہاؤالدین کے قریب رسول بیراج پر اضافی پانی چھوڑا جائے گا۔ جس سے آس پاس کے نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع، پانی کو رسول بیراج کی جانب چھوڑا جائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!