منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

mandi bahauddin canal
Share

Share This Post

or copy the link

ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاءالدین میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خواشگوار ہو گیا. منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا.

منڈی بہاٰءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 نومبر 2022) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا ،اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن تھری میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں سے موسم مزید سرد ہو گیا تاہم گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش جس سے موسم سرد ہوگیا

تاہم گوجرانوالہ، ڈسکہ اور شکر گڑھ اور کامونکی میں بھی موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ ادھری منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئےاور سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ منڈی بہاوالدین اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گجرات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے اور بارش اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تیز بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے بجلی غائب ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن تھری میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت جل گیا ۔واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رواں برس اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے. اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کا گزشتہ واقعہ 5 جنوری 2021 کو پیش آیاتھا جس میں 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!