mandi bahauddin canal

منڈی بہاءالدین میں ڈینگی کے وار جاری، 1 اور کیس سامنے آگیا

ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی ڈینگی مچھر کے وار جاری، ضلع منڈی بہاءالدین سے 1 اور ڈینگی وائرس کا کیس سامنے آگیا

ملتان(نیٹ نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے225 مریض رپورٹ ہوئے ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 91، راولپنڈی سے 41، ملتان سے 36 ، گوجرانوالہ سے 20، فیصل آباد اور شیخوپورہ سے 7،7، قصور سے 4کیسز،مظفر گڑھ سے 3، لودھراں، سرگودھا اور پاکپتن سے 2، 2،خانیوال، وہاڑی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جہلم سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا .

چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے باعث 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں دوران ڈینگی وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 3افراد کا تعلق لاہور جبکہ 1ہلاکت راولپنڈی سے رپورٹ ہوئی رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 26 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں