محکمہ صحت کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ افرا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت اور سی ای او ہیلتھ کرن ارشاد کی سربراہی میں محکمہ صحت منڈی بہاءالدین کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ افرا کو فلڈ میڈیکل کیمپس میں مفت طبی امداد، ادویات کی فراہمی سمیت متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 09 ستمبر 2025 ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشاد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں، یہ میڈیکل کیمپس رورل ہیلتھ سنٹر بھیکھو موڑ، رورل ہیلتھ سنٹر جوکالیاں، بھیرووال، غزالی سکول رتو باہری، گورنمنٹ پرائمری سکول چک شہباز، بستی مخدوم، بڈھی برج قادرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قادرآباد، سیدہ شریف میں لگائے گئے ہیں

جبکہ کلینک آن وہیلز گاﺅں چوک کلاں، چک عبداللہ، جاگو، رنڈیالی، باہری، کالاشادیاں، بستی مخدوم، کھمب کلاں، بھواحسن اور بھیرووال میں قائم ہیں ۔ اسی طرح فیلڈ ہسپتال بھوا حسن میں میڈیکل کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کلینک آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر گاﺅں گاﺅں جا کر میڈیکل کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک میڈیکل کیمپس، کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال میں تقریبا 17 ہزار 521 افراد کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ صحت کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ افرا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!