15 نامزد بینکوں سے حج درخواستیں وصول ہونا شروع ہوگئیں

Schedule for Hajj this year
Schedule for Hajj this year
Share

Share This Post

or copy the link

حج درخواست کے ساتھ دو لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔ حج کے بقیہ واجبات یکم سے 10 فروری تک ادا کرنے ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 5،000 نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالر میں یکمشت ادائیگی کرنی ہوگی۔

حج پالیسی 2025 کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ترجمان کے مطابق بینک برانچز کی کارکردگی کو وزارت کے ڈیش بورڈ پر براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے کسی قابل اعتماد گروپ کے ساتھ محرم کے بغیر سفر کر سکیں گی۔ اضافی سہولیات میں علیحدہ خاندانی کمرے اور قربانی کی سہولت شامل ہوگی۔

سرکاری حج پیکج میں ہوائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، اسکول اور ویکسین شامل ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سنگین اور پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین حج نہیں کر سکیں گی۔

12 سال سے کم عمر کے بچے حج نہیں کر سکیں گے۔ درخواست گزار حج ہیلپ لائن، ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
15 نامزد بینکوں سے حج درخواستیں وصول ہونا شروع ہوگئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!