لالہ موسیٰ: گجرات پولیس نے تین رکنی موٹر سائیکل چورگینگ کو گرفتا رکر لیا۔
پولیس نے لالہ موسیٰ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں متحرک ملزمان زین العابدین ساکن منڈی بہاؤالدین،شعیب علی ساکن لالہ موسیٰ، ذیشان علی ساکن کوٹلہ ارب علی خان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش انکے قبضہ سے 18لاکھ روپے مالیتی ہائی ایس گاڑی،4موٹر سائیکل اور 10ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔
