E-Rozgaar training center

ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے تحت منڈی بہاوالدین میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا

ای روزگار سنٹرمینیجر منڈی بہاوالدین نوید عرفان نے بتایا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبہ بھر کی طرح گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز منڈی بہاوالدین میں بھی بے روزگار نوجوانوں کو با وقار روزگار مہیا کرنے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21ستمبر 2022 ) انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک 35 ہزار سے زائد نوجوان مستفید ہو کر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ ایسے تعلیم یافتہ اور بے روز گار شہری جو فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو وہ مفت تربیت حاصل کرنے کیلئے ای روزگار کی ویب سائیٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں ۔

ای-روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلے کی کیا شرائط ہیں؟

انہوں نے مذید بتایا کہ ای روز پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16سالہ تعلیم (ماسٹر ڈگری) ہونی چاہیئے جبکہ آن لائن ٹیسٹ، پنجاب کا ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ اور عمر کی حد 35سال ے کم اور معاشی حیثیت بے روزگار ہونی چاہیئے۔

نوید عرفان نے بتایا کہ اس پروگرام میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز ٹریننگ ، ای کامرس، ٹیکنیکل، موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ، کانٹیننٹ، مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، کری ایٹیو ڈیزائننگ، یوآئی/یوایکس ڈیزائن شعبہ جات ، طلبہ کیلئے فری لانسنگ کا تعارفی کورس، پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہو گی اور 3ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں