گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین انسانی سمگلنگ کا سب سے زیادہ شکار ہیں

Process of eviction of foreigners residing illegally in mandi bahaud
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اس کی روک تھام کے لیے موثر تعاون کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے انسانی سمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف انتہائی سست روی سے کارروائی کی گئی۔ لیکن اب ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ کی جاری تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ٹھوس سفارشات پیش کی جائیں۔

اجلاس کو یونان میں کشتی کے حادثے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ جاں بحق ہونے والے پانچ پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ تاہم دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کشتی حادثے کے حوالے سے یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور کشتی حادثے کے حوالے سے معلومات اور مدد کے لیے ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے ہیلپ لائین +30-6943850188 اور وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمینٹ یونٹ کے نمبر 0519207887 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع انسانی سمگلروں کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ یونان میں پاکستانی سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین انسانی سمگلنگ کا سب سے زیادہ شکار ہیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!