ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی افسران کا غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21مئی 2024 ) متعدد گیس ریفلنگ کرنے والی دکانوں کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ 3 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پٹرول، ڈیزل اور گیس ریفلنگ ایجنسیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ غیر قانونی افعال سر انجام دینے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رو رعایت نہ برتی جائے گی۔
Leave a Reply