پاک فوج منڈی بہاؤالدین میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

pakistan army flood camp
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 فروری 2024) منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع.

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاک فوج میں نرسنگ، اسسٹنٹ، سپاہی، ڈرائیور سپاہی کی بھرتی کیلئے مطلوبہ اہلیت کے حامل ضلع منڈی بہاوالدین ، گجرات ، جہلم ، میر پور اور بھمبر کے رہائشی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ مرد شہری حضرات سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جس کیلئے عمر 10مئی 2024کو ساڑھے 17سال سے 23سال تک ہونی چاہیئے۔

شہداء، جنگ کے دوران زخمی ہونے والے لواحقین گریجوایٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں ایک سال تک کی رعائت ہے۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افراد کے بچوں کیلئے بھی رعائت ہے۔ ڈرائیور سپاہی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس( ایل ٹی وی) رکھنے والے افراد کیلئے عمر کی بالائی حد میں دو سال تک کی رعائت ہے نیز ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو اضافی نمبرز دئیے جائیں گے۔

نرسنگ ، اسسٹنٹ ، سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلئے 5فٹ 6انچ (167.5 cm) جبکہ کلرک اور کک کیلئے قد 5 فٹ 3انچ (160cm) ہونا چاہیئے۔ ملٹری پولیس کیلئے 5فٹ 8انچ (172.5cm) جبکہ 6فٹ (182.5cm )کو ترجیح دی جائے گی۔ سینٹری ورکر کیلئے قد 5فٹ 3انچ (160cm) اور عمر ساڑھے 17سے 35سال تک ہونی چاہیئے۔

سپاہی اور ڈرائیور سپاہی کیلیئے تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ کلرک کیلئے انٹرمیڈیٹ یا مساوی کم از کم سی گریڈ تعلیم ہونی چاہیئے۔ کک کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل یا اس سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ نرسنگ اسسٹنٹ کیلئے تعلیمی قابلیت ایف ایس سی پری میڈیکل ہونی چاہیئے۔ سینٹری ورکر کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیم پرائمری ہونی چاہیئے۔

بھرتی کیلئے اصل اسناد بمعہ 2عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں ، اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی، ڈومیسائل اور باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ (آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے ) ، چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور تمام کاغذات و اسناد اور دستاویزات کی مجاز سرکاری آفیسر سے تصدیق ہونی چاہیئے۔

انتخابی طریقہ کار کیلئے امیدوار 12فروری 2024سے 9مئی 2024تک اپنی رجسٹریشن www.joinpakarmy.gov.pkپر کروا سکتے ہیں تا ہم سپاہی کیلئے انٹرنیٹ (آن لائن )رجسٹریشن ضروری نہیں ہے ۔ امیدوار آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس جہلم میں آ کر 19فروری 2024سے 9مئی 2024تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور اقلیتوں کیلئے مخصوص کوٹہ مختص ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاک فوج منڈی بہاؤالدین میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 Comment

  1. 25 March 2024, 20:33

    3310484942341

    Reply
  2. 14 February 2024, 17:54

    ماشاءاللہ

    Reply
  3. 14 February 2024, 11:05

    عمران حسن

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!