Tag: 1 tola gold price in pakistan today

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔آج کے تازہ ترین ریٹس جانئیے

    امریکی شرح سود میں کمی، چین اور بھارت کی خریداری، سونا نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2،500 روپے اضافے سے 275،500 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2،144 روپے اضافے سے 236،197 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام والے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 514 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 2653 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کے فی تولہ بھاؤ2250 روپے بڑھ گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے داموں میں تیزی رہی۔

    آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روزسونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرز کمی سے1784ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں تیزی رہی اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 2250 روپے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 66 ہزار400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

    یہ بھی پڑھیں: چاندی کی جیولری کالی ہو گئی ہے ؟ ایسے آزمودہ طریقے جو زیورات کو پہلے جیسا نیا بنا دیں

    جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1929 روپے اضافے سے 1 لاکھ 42 ہزار661 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 1860 روپے پر مستحکم رہی۔

  • ایک تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوگیا

    ایک تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوگیا

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6800 روپے فی تولے کی بڑی کمی آئی ہے۔ پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 1640 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 5829 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 857 روپے ہوگئے۔

    ہفتے کے روز سونا 3750 روپے سستا ہوا تھا ا، اس طرح گزشتہ 3 روز کے دوران سونے کے بھاؤ میں 10 ہزار 550 روپے کے لگ بھگ کمی آئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔