Locals launch road repair on self-help basis

گوجرہ تا قادرآباد اور جھنگ رانجھا تا کمپلیکس روڈ تاحال خستہ حالی کا شکار

منڈی بہاءالدین(محمد آصف) گوجرہ تا قادرآباد اور جھنگ رانجھا تا کمپلیکس روڈ تاحال خستہ حالی کا شکار، نگران پنجاب حکومت کے دور میں اختیارات کے باوجود اس علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا.

قادر آباد تا گوجرہ روڈ اس علاقے کو موٹروے سے ملانے کا مختصر ترین راستہ ہے جسے گزشتہ دور حکومت میں اکھاڑ کر عوام کو ذلیل و خوار کیا گیا، اب پنجاب حکومت کی تشکیل نو ہو جانے کے بعد اہل علاقہ نے پنجاب حکومت اور ڈی سی منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ سے ان دو سڑکوں کو فی الفور بنانے کا مطالبہ کیا ہے.

منڈی بہاءالدین کی مزید 11 سڑکوں کی از سر نو تعمیر، مرمت اور بحالی کی منظوری

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ دو سڑکیں نہ صرف فوری تعمیر ہونی چاہیں بلکہ ان کی تعمیر کا معیار بھی بہتر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں