PKR value

سائلین کو زیر التو کیسز کے 75 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دئے گئے

محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر 53 سائلین کی دادرسی، محتسب پنجاب کی کوششوں سے 53 سائلین کو زیر التواء کیسز جن میں تعلیمی وظائف، الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، ماہانہ گرانٹ اور میرج گرانٹ کے 75 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد کے زیرالتواء واجبات ادا کر دیے گئے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27فروری 2024 ) تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کے احکامات پر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بناولینٹ فنڈ بورڈ، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ، سیکرٹری محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب، بہبود فنڈ بورڈ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 53 درخواست گزار افراد جن کا کیس مختلف وجوہات کی بنا پر التواء کا شکار تھا۔

سرکاری ملازمین کے اہل خانہ میں 67 لاکھ 68 ہزار روپے تقسیم

ان کو ان کی زیر التواء درخواستوں میں 75 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد کا قانونی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ دفتر محتسب پنجاب کی جانب سے جن وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کی فیملی کو ریلیف فراہم کیا گیا ان کیسز میں ملازمین کو الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، ماہانہ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی ادائیگی شامل ہے

نیز 22 سائلین کو 8 لاکھ 52 ہزار روپے کے تعلیمی وظائف بھی ادا کر دئیے گئےہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائلین اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں