منڈی بہاؤالدین پھر لہو لہان۔: تھانہ میانہ گوندل میں فائرنگ، نوجوان قتل
منڈی بہاؤالدین کے علاقے تھانہ میانہ گوندل، گڑھ قائم میں فائرنگ سے نوجوان اویس کو قتل کر دیا گیا۔ واقعہ یکم اپریل کی شام پیش آیا، مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اویس کو شدید زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
