لوک گیتوں کو نئی زندگی دینے والے غزل اور لوک گلوکار شوکت علی کی برسی آج بدھ 2 اپریل کو منائی گئی۔شوکت علی خان موسیقی بالخصوص لوک موسیقی کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ وہ 3 مئی 1944 کو ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں پیدا ہوئے۔ ان کا موسیقی کا سفر 5 دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کئی فلموں کے گانے گا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
شوکت علی سب سے پہلے 1960 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب انہوں نے فلم ’تیس مار خان‘ کے گانوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے 1965 اور 1971 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگوں کے دوران قومی گیت بھی گائے۔ ‘جاگ اٹھا ہے سارا وطن’ شوکت علی کا گایا ہوا گانا ہے جسے آج بھی سنا جاتا ہے اور جوش پیدا ہوتا ہے۔
لوک گلوکار شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا تاہم ان کا گانا ’چھلے‘ خاصا پسند کیا گیا۔ شوکت علی نے اردو کی کئی فلموں کے لیے گیت اور غزلیں بھی گائیں، لیکن انھیں زیادہ شہرت پنجابی کی صوفیانہ شاعری سے ملی۔
فوک گلوکار شوکت علی کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں صدارتی ایوارڈ برائے ایکسیلینس ان پرفارمنس بھی شامل ہے۔ اپنے وقت کے عظیم گلوکار شوکت علی 2 اپریل 2021 کو انتقال کر گئے، ان کی برسی پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار برادری نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
Leave a Reply