سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حق نواز نے کہا ہے کہ جیل میں بند حوالاتیوں اور قیدیوں کی آسانی اور انکو اچھی صحت اور انکو ہر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں جن کا یہ کہنا ہے کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں۔
ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو اچھا انسان بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور انکو اچھی صحت فراہم کرنے کیلئے بھی بنیادی چیزیں فراہم کی جارہی ہیں۔ آج جیل میں موجود بزرگ قیدیوں جو کہ قرآن پاک پڑھنے سے نظر کمزور کی ہونے کی وجہ سے پریشان ہورہے تھے انکے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں سپرٹینڈنٹ جیل حق نواز کی زیر نگرانی اور فرینڈز عینک محل سی ای او خواجہ محمد شفیق کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگایا گیا
نظر کے معائنے کے بعد بزرگ قیدیوں میں فری عینکیں تقسیم کی گئی۔ سپرٹینڈنٹ جیل حق نواز کا کہنا تھا کہ یہ قیدی ہمارے بھائی بزرگ ہیں۔ ہم انکی صحت اور انکو بیماریوں سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم انکو اچھا انسان بنانے اور جرم سے دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ جب یہ جیل سے جائیں تو معاشرے میں ایک اچھا انسان بن کرجائیں اور اپنی زندگی بہتر انداز سے گزاریں۔
انہوں نے سی ای او فرینڈز عینک محل خواجہ محمد شفیق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری ایک کال پر فری آئی کیمپ لگایا اور فری عینکیں بھی تقسیم کی اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد احمد بھٹہ بھی موجود تھے جو کہ جیل میں موجود قیدیوں کی آسانی کیلئے ہر وقت مدد کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں
