محکمہ موسمیات نے اگلے دوتین روز کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال لاہور، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، مری، گلیات، اسلام آباد میں یکم مارچ اور 2 مارچ کو اکثر مقامات پر آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری کی بھی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 29 فروری سے 2 مارچ کے دوران ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاول نگر میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اوریکم مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جو 2 مارچ تک موجود رہے گا
جس کے باعث صوبہ بلوچستان میں 29 فروری سے یکم مارچ کے دوران نو کنڈی،دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آوران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اور ماڑا، پنجگور، خاران، نوشکی، وارسک، مستونگ، سبی، نصیرآباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
تاہم اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں 29 فروری سے3 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرا، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔