Food authority Mandi Bahauddin spilled adulterated milk into canal

فوڈ اتھارٹی منڈی بہاوالدین نے 1200 لیٹر ملاوٹی دودھ نہر میں بہا دیا

منڈی بہاوالدین ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں. شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 1،200لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

منڈی بہاوالدین: ڈیری سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا. پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 1200 لٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ ملاوٹی دودھ گاڑی پر ممنوعہ پلاسٹک ڈرموں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں جعلی شہد کی فروخت

منڈی بہاوالدین جدید موبائل ٹسیٹنگ لیب سے دودھ کو موقع پر ہی چیک کیا گیا۔ملاوٹی دودھ دوکانوں اور گھروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ملاوٹی اشیاءخورونوش کا استعمال انسانی صحت کیلئےانتہائی مضرثابت ہوتاہے. دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور

اپنا تبصرہ لکھیں