یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پولیس کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ اس موقع پر ضلعی افسران، انجمن تاجران اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23مارچ 2025) اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ شکرانے اور تجدید عہد کا دن ہے، جو ہم سے عظیم مقاصد کے حصول کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لانے کا تقاضا کرتا ہے، آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر الگ وطن حاصل کیا۔

اسی جذبے کے ساتھ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہری دن ہے جو ہمیں اپنے بزرگوں کی تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کیلئے کی گئی جدوجہد اور اس کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

1940 میں اسی روز دو قومی نظریہ کے تحت حصول پاکستان کی قرارداد پیش کی گئی۔ جو ہمارے عظیم وطن کے قیام کی بنیاد بنی اور ہم آج ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ جن مقاصد کیلئے اس وطن کو حاصل کیا گیا ہے ان کے حصول کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔ تقریب کے اختتام پر واک منعقد ہوئی اور ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!