منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن کے رہنما مختار احمد بہاول کا کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق آہلہ روڈ پر مسلم لیگ ن کے رہنما مختار بہاول کے گھر پر 4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔