we love Mandi Bahauddin

صوبائی سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ سکل ڈویلپمنٹ پنجاب احسان بھٹہ کا پنجاب یونیورسٹی رسول کا دورہ

صوبائی سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ سکل ڈویلپمنٹ پنجاب احسان بھٹہ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر رؤف اعظم کے ہمراہ گورنمنٹ پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا، اور 6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے کیمپس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر بریفنگ کے دوران انھیں بتایا گیا کہ پراجیکٹ پر کام کو 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک، عملے/ افسران کے لیے رہائشی علاقہ، طلبہ کے لیے ہاسٹل، لائبریری اور طلبہ کی سروسز کے علاقے شامل ہیں ،صوبائی سیکریٹری نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایکسئین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمن اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر ترجیح بنیادوں پر دسمبر 2023 تک مکمل کی جائے ،

صوبائی سیکریٹری نے کہا کہ لیبر میں اضافہ کر کے 2 شفٹوں میں کام کروائیں تاکہ کلاسز کو جلد از جلد نئے اکیڈمک بلاکس میں منتقل کیا جا سکے۔ انھوں نے وائس چانسلر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو آلات کے ڈیزائن کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اکیڈمک بلاکس کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

انھوں نے شجرکاری اور بیرونی جانب بحالی شروع کرنے کے ساتھ تمام سرگرمیوں کی ٹائم لائنز کے ساتھ ماہانہ ڈبلیو بی ایس اور بار شیڈول جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تاکہ کنسلٹنٹ اور پی ایم یو اس کی نگرانی کریں اور ماہانہ بنیادوں پر محکمہ کو رپورٹ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں