illegal immigration via ship

اٹلی جانے کا خواہشمند دو بچوں کا باپ انسانی سمگلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا

منڈی بہاؤالدین منشی محلہ کا رہائشی بلال عثمان بھی انسانی سمگلنگ کا شکار ہو گیا۔ بلال عثمان تین ماہ قبل ایک خواب لے کر اٹلی روانہ ہوا تھا.

بلال دو بچوں کا باپ اور والدین کا سہارا تھا، انسانی سمگلر نے بلال عثمان کو لیبیا میں دو دن تک بھوکا رکھا، فاقہ کشی سے بلال کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔ والدین نے بیٹے کی لاش لیبیا سے لے جانے کے لیے 9 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ اسمگلر نے بلال سے اٹلی لانے کے لیے 29 لاکھ روپے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے منڈی بہاؤالدین کے مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی

یاد رہے کہ جون کے مہینے میں یونان میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کم از کم ساڑھے تین سو پاکستانی سوار تھے، جن میں سے صرف 12 بچے زندہ بچ سکے تھے۔

رواں سال 13 مارچ کو ایسے ہی ایک واقعے میں 28 پاکستانیوں سمیت 79 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ان میں پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کی سابق کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں