assistant commissioner farwa batool phalia

فروا بتول پھالیہ کی نئی اسسٹنٹ کمشنر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کر دئیے گئے. اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 ستمبر 2022) تفصیلات کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محترمہ فرواء بتول کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ تعینات کردیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا کو جھنگ تبدیل کر دیا گیا ہے.

منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

محمد عرفان ہنجرا نے 20 دسمبر 2021 کو بطور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا چارج سنبھالا تھا. جبکہ 9 ماہ بعد آج انکا تبادلہ جھنگ کر دیا گیا جبکہ انکی جگہ فروا بتول کو بطور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں.

تقرری کے منتظر نعیم افضل کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں، جمیل حیدر شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ لگا دیا گیا ہے. جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں