Muhammad Irfan AC Phalia

محمد عرفان ہنجرا نئے اسسٹنٹ کمشنرپھالیہ تعینات

محمد عرفان ہنجرا پھالیہ کے نئے اسسٹنٹ کمشنر تعینات. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 دسمبر 2021) پنجاب حکومت نے محمد عرفان کو بطور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ تعینات کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے. محمد عرفان بطور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میں تعینات تھے جہاں سے انکا تبادلہ تحصیل پھالیہ میں بطور اسسٹنٹ‌کمشنر کر دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پھلایہ ساجد منیر کا تبادلہ کر دیا گیا

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی سیٹ گزشتہ 1 ہفتہ سے خالی تھی. اس سے پہلے ساجد منیر کلیار بطور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے جن کا 1 ہفتہ قبل تبادلہ کر دیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں