ریسکیو کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے عملی مشقیں کی گئیں

rescue 1122
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر نگرانی منڈی بہاوالدین میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دریائے جہلم، ہیڈ رسول کے مقام پر عملی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ عملی مشقوں کا معائنہ کیا اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22مئی 2024 ) تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ریسکیو/ فلڈ ریلیف کیمپس لگائے گئے تھے۔ جس میں ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، محکمہ ہیلتھ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، ایریگیشن اور سکول ایجوکیشن وغیرہ شامل تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان نے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو کیمپس کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سیلاب زدگان کو بذریعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فیلڈ ہسپتال منتقل کرنے کی عملی تربیت کا مظاہرہ کیا۔

اسی طرح ڈوبتے شخص کو بچانے کیلئے ریسکیو کے غوطہ خوروں کی عملی مشق کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ریسکیو 1122سمیت تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عملی مشقوں سے تمام اداروں کے دستیاب وسائل، آپس میں باہمی روابط، ممکنہ سیلاب پر ریسپانس اور آلات کی تیاریوں کا پتہ چلتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ریسکیو کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے عملی مشقیں کی گئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!