ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بیکری مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ بیکری مالکان بیکری آئٹمز، بریڈ، بسکٹس، کیک، فروٹ کیک اور دیگر بیکنگ کی آئیٹمز وغیرہ کے ریٹ کم کریں۔
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 مئی 2024) بیکری مالکان نے تمام آئیٹمز کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک کمی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ حالیہ پٹرول، آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ شہریوں تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیکری مالکان صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور حکومتی نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔