پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، روزگار کے ہزاروں مواقع

france airport
Share

Share This Post

or copy the link

وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے ترجمان نے کہا کہ خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی ورکرز کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اٹلی نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 10,500 ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا ہے جو پاکستانی ورکرز کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی نے پاکستان کو آئندہ 3 سال کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 سالوں میں ہر سال 3500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل کوٹے پر ملازمت کے لیے اٹلی جائیں گے۔ اس میں ہر سال 1,500 سیزنل اور 2,000 نان سیزنل کارکن شامل ہوں گے۔

اٹلی نے یہ کوٹہ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی درخواست پر پاکستان کے لیے مختص کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپیٹلٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں ملازمتوں کا کوٹہ دیا گیا ہے جہاں پاکستانی ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکن خدمات سرانجام دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی ورکرز کے لیے ویلڈر، ٹیکنیشن، شیف، ویٹر، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے ملازمتوں میں باقاعدہ کوٹہ مختص کیا ہے جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا۔انہوں نے اٹلی کی جانب سے کوٹہ مختص کرنے کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل محنت کے بعد پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے جارہے ہیں۔

چوہدری سالک حسین کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کے لیے یورپی لیبر مارکیٹ میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر اپنے کارکنوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جلد ہی یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی افرادی قوت کے لیے کھلیں گے۔

4
happy
Happy
1
sad
Sad
1
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، روزگار کے ہزاروں مواقع

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!