ایمرجنسی ریسپانس ٹیم منڈی بہاوالدین نے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لیں

community emergency response team mandi bahaudidin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10دسمبر 2022)کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم منڈی بہاوالدین نے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں 59 ٹیموں میں سے پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی زیرنگرانی اور ریسکیو سیفٹی افسر شوکت علی کی زیرقیادت ضلع منڈی بہاوالدین کی بہترین کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 59 ٹیموں میں سے پانچویں پوزیشن حاصل کر کے منڈی بہاوالدین کا نام روشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام منڈی بہاءالدین میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا

اس مقابلہ میں ڈنمارک ایمبیسی، سری لنکا ، پاکستان آرمی و دیگرنے حصہ لیا جبکہ پاکستان بھر سے کئی اداروں اور ضلعوں سے ایک سے زیادہ ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ہمارے سکاﺅٹس نے انتہائی لگن، محنت اور شوق سے اس مقابلہ میں شرکت کی اور کئی بڑے ناموں کو پچھاڑ کر ٹاپ فائیو میں جگہ پائی جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن لے کر اپنے اساتذہ، والدین اور ضلع کا نام روشن کر دیا۔

ڈی او ایمرجنسی عمران خان نے ریسکیو سیفٹی آفیسر شوکت علی ،کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹرز عصمت جاوید اور افضال منہاس سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایمرجنسی ریسپانس ٹیم منڈی بہاوالدین نے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!