منڈی بہاءالدین میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا

Government employees use 34 crore units of free electricity annually, document
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین (ملک رؤف زبیر)منڈی بہاءالدین اور گرد و نواح میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گرمی کے شدت بھرے دنوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، جب کہ گیس کی عدم فراہمی نے گھریلو صارفین کو سخت پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

شہریوں کے مطابق نہ دن کو سکون ہے نہ رات کو آرام۔متعدد علاقوں میں روزانہ 4 سے 6 گھنٹے کی بجلی کی بندش ہو رہی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تو یہ دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔گیس صبح اور شام کے اوقات میں بالکل بند کر دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانے پکانے میں شدید دقت کا سامنا ہے۔

منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں جولائی 2025 کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

تاجر برادری، طلبہ، مریض اور محنت کش طبقہ سب ہی اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں،ہسپتالوں کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے اس سلسلے کو کنٹرول کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، ورنہ احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!