منڈی بہاؤالدین میں سموگ کے باعث ایک ہفتے سے بند اسکول ہوا کا معیار بہتر ہونے اور سموگ میں کمی کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔
حکومت نے سکولوں کے لیے ایس او پیز بھی جاری کر دیے ہیں۔ سکولوں میں بچوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
سموگ کی شدت میں کمی کے باعث ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام ہوٹل، ریستوراں اور کھانے پینے کی دکانوں کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
Leave a Reply