وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل 24کیسز پیش کئے گئے۔ کمیٹی نے زیر التواتمام کیسز کی منظوری دی۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22مارچ 2024) تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے پٹرول پمپس،میرج ہالز، کمرشل پلازوں اور دکانات کی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرتے ہوئے منظوری دی۔ضلع کونسل کے 08، میونسپل کمیٹی پھالیہ 05، میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین 08َِ جبکہ میونسپل کمیٹی ملکوال کے03 کیسز کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ کیسز کی منظوری سے گورنمنٹ فیس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے زیر التواء کیسز کے تمام تر مراحل کو میرٹ کی بنیاد پر نمٹایا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والی درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے۔
