dead body

سانحہ نوشکی میں شہید ہونے والے ورثا میں امدادی چیکس تقسیم

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے منڈی بہاوالدین کے موضع چک فتح شاہ سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوانوں کے ختم قل شریف میں شرکت کی اور ان کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 اپریل 2024) قل شریف میں ضلعی افسران،پولیس اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ورثاء سے گہرے دکھ، رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انکے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سانحہ نوشکی میں جاں بحق 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ڈپٹی کمشنر نے جانبحق ہونے والوں کے لواحقین میں مالی امداد کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور ان خاندانوں کو ہر طرح سے قانونی و مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جوان اولاد کا دکھ انتہائی تکلیف دہ ہے، ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم بے بسی کے اس عالم میں یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور اس افسوسناک سانحہ میں جانبحق ہونے والوں کی بخشش فرمائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں