death dua in arabic

سانحہ نوشکی میں جاں بحق 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منڈی بہاؤالدین: سانحہ نوشکی میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ چک فتح شاہ ضلع منڈی بہاءالدین میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر گاؤں چک فتح شاہ میں افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ ورثاء اپنے پیاروں کے تابوت سے گلے مل کر روتے رہے۔ مرحوم کی اجتماعی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ لواحقین نے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں