اس سال حج کیلئے پاکستانیوں کی روانگی اور واپسی کا شیڈول جاری

Schedule for Hajj this year
Schedule for Hajj this year
Share

Share This Post

or copy the link

سعودی حکومت کی جانب سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے.

اسلام آباد (تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2023ء ) سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی حجاج کیلئے فلائٹس شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت پاکستان سےعازمین حج کی پہلی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی اور آخری پرواز کے لئے 22 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد 2 جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو واپس آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حج کے خواہشمند معمر افراد کیلئے خوشخبری

سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کو ائیر پورٹ سے نجی ٹرانسپورٹ پر مسجد حرام لے جانے پر جرمانہ ہو گا، اس ضمن میں شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ جدہ نے ایسے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر لے جانے کی غیر قانونی کوشش کرنے والوں کو 5000 سعودی ریال جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ کی طرف سے اس سے قبل یہ باضابطہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والے عازمین حج کو ایک شٹل سروس کے ذریعے مسجد حرام تک لے جایا جائے گا، حج یا عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد حرام سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ تک اسی شٹل سروس سے پہنچایا جائے گا۔

تاہم جدہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمین حج کے لیے ضروری ہو گا کہ انہوں نے احرام زیب تن کر رکھے ہوں گے، اس موقع پر عازمین حج کو اپنی ضروری دستاویز بھی پیش کرنا ہوں گی، شٹل سروس کی سہولت سے استفادہ کرنے والے عازمن حج کو جدہ کے اس ائیر پورٹ کے فرسٹ فلور سے ایکویریم کے نزدیک سے لیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اس سال حج کیلئے پاکستانیوں کی روانگی اور واپسی کا شیڈول جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!