لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے راولپنڈی، اوکاڑہ اور منڈی بہاؤالدین کے ایم ایس ایف کے طلباء وفود نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران طلباء نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسی جماعت ہے جو ہمیشہ اپنے کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
