ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع کی مختلف جاری ترقیاتی سکیموں گورنمنٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی رسول، گورنمنٹ گرلز کالج چیلیانوالہ ،منڈی تا سرائے عالمگیر روڈ،رسول بیراج تا مانو چک روڈ اور چک بساوا برج سمیت دیگر سکیموں کا معائنہ کیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 30 نومبر 2023) ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی سکیموں کے کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان ترقیاتی منصوبوں کومقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عام آدمی کو سیوریج، واٹر سپلائی اور معیاری روڈ نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کرنا کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہو تی ہے، جس کو خلوص نیت اور قومی تعمیر کے جذبے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔