وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرنوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سرائے عالمگیر روڈ پر زیر تعمیر پل اور چیلیانوالہ میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں جن میں کالج، سکول، روڈز، سیوریج اور گلیوں سمیت دیگر پبلک ہیلتھ کی سکیموں کا اچانک معائنہ کیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم اپریل 2024) انہوں نے کام کی کوالٹی اور رفتار کا بغور جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں کو پائیدار و دیرپا بنانے کیلئے سکیموں کی سخت نگرانی کی جائے۔ ترقیاتی سکیموں میں التواء اور کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔