پھالیہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر چودھری نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ حکومت کو ہٹا کر طویل عرصے کی ٹیکنو کریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے ،ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی سکیمیں بنانا ملک کے مفاد کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کی ضرورت ہے ،یہ حکومت الیکشن کرانے کو تیار نہیں، حکومت جانتی ہے انتخابات نہیں جیت سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی استحکام چاہتے ہیں،الیکشن کرانے کیلئے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، فیصلہ کرنے والے ادارے ملکی حالات کو دیکھیں۔
