ملکوال : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا. ملزم غلام عباس کو عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا
ملکوال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے قتل کیس کے ملزم غلام عباس کو سزائے عمر قید با مشقت کا حکم سنا دیا پانچ لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا تفصیلات کیمطابق تھانہ گوجرہ کے علاقہ نور یا نہ بوسال کے رہائشی غلام عباس ولد شیر محمد نے جون 2022 میں اپنے مخالف کوقتل کر دیا تھا جس کی سماعت ڈسٹرکٹ
اینڈ سیشن جج منڈی بہاوالدین سردار محمد اقبال ڈوگر کی عدالت میں ہوئی اسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر احسان اختر کے فائنل دلائل کے بعدعدالت نے ملزم غلام عباس پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے سزا کا حکم سنا یا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی