حافظ آباد سے خانکی بیراج تک اربوں روپے کی سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے

DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road
Share

Share This Post

or copy the link

جامکے چٹھہ: حافظ آباد سے خانکی بیراج براستہ لوئر چناب کینال تک کارپٹ روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے منسلک 80 فیصد علاقوں کو موٹروے تک آسان، فوری اور مختصر ترین رسائی حاصل ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے ہنر عدنان افضل چٹھہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ آباد سے ہیڈ خانکی تک ایک عام سڑک ہے جس سے آس پاس کے شہروں اور قصبوں کے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

حافظ آباد سے علی پور چٹھہ تک یہ سڑک تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ لوئر چناب کینال کے جنوبی حصے پر 24 فٹ کارپٹ روڈ بنائی جائے گی۔ سڑک کے دونوں طرف 6 فٹ کے شولڈرز بنائے جائیں گے۔

8 ارب 21 کروڑ 58 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی یہ سڑک نہ صرف موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو ملانے کا کردار ادا کرے گی بلکہ اس سڑک کی تعمیر سے وزیر آباد، گجرات، کے لاکھوں شہریوں کو موٹر وے تک آسانی سے رسائی ملے گی۔

منڈی بہاؤالدین کے اضلاع اس کے علاوہ وزیر آباد کے 27 دیہات اور قصبے اور حافظ آباد کے 16 دیہات فرنٹ لائن بن جائیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حافظ آباد سے خانکی بیراج تک اربوں روپے کی سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!