پھالیہ (سید حفیط سبزواری) شام کے وقت اچانک سانپ رہائشی کالونی کے ایک گھر میں داخل ہوگیا جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو والے موقع پر پہنچے اور گھر کی جامع تلاشی کی گئی مگر سانپ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور ریسکیو 1122 پھالیہ کے جوان واپس چلے گئے۔
تھوڑی ہی دیر بعد سانپ دوبارہ نظر آیا جس پر ریسکیو 1122 کو دوبارہ اطلاع دی گئی۔ ریسکیو کے جوان فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کی رہائشی کالونی میں پہنچے اور 08 فٹ لمبے سانپ کو موقع پر مار دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم میں نوید رسول ایف ڈی آر، محسن احسان ایف ڈی آر جبکہ وارث علی شامل تھے۔
یاد رہے کہ تقریبا دس یوم قبل بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کی رہائشی کالونی میں اسی طرح کا 08 فٹ کا سانپ غلام حسین کے رہائشی کوارٹر میں داخل ہو گیا تھا جسے غلام حسین نے ڈنڈوں کی مدد سے موقع پر ہلاک کر دیا۔ ہسپتال کی رہائشی کالونی میں گندگی کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں اور جنگل کا منظر پیش کر رہی ہے
اس سلسلہ میں ہسپتال کے ایڈمن آفیسر قائم اکرم رانا نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افضال وڑائچ نے بھی گزشتہ روز وزٹ کیا اور یقین دلایا کہ میونسپل کمیٹی کے سٹاف کی مدد سے آئندہ چند یوم میں رہائشی کالونی کی صفائی کروا دی جائے گی جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا شکریہ ادا کیا ہے