mandi bahauddin news in urdu today

شہری اپنے ووٹ کے اندراج اور درستگی 25 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 اکتوبر 2023)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں کہلاتی ، جب تک ریاست کے باشندے آزادانہ طور پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ووٹ کے اندراج اور درستگی کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید عباسی کا کہنا تھا کہ ووٹ کے اندراج اور درستگی کی آخری تاریخ 25اکتوبر 2023ہے اور 25اکتوبر تک تمام اہل افراد اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں اور موجودہ ووٹرز اپنا ووٹ مستقل یا موجودہ پتہ پر منتقل کروا سکتے ہیں.

اس مقصدکیلئے انہیں ضلعی الیکشن کمشنر منڈی بہاوالدین کے دفتر رابطہ کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کی عمر 18سال ہو چکی ہو وہ اپنے شناختی کارڈز لازمی بنوائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر میسج کر کے اپنے ووٹ کی تفصیلات کو چیک کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں