ضلع منڈی بہاؤالدین کے مثبت پہلو۔ چھوہرانوالہ گاوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاوں کی کایا پلٹ دی۔ اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ کو بنے ہوئے ایک سال اور تین ماہ ہو چکے ہیں اور ہمارے پروجیکٹس کی رپورٹس آپکی خدمت میں حاضر ہیں ۔
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے پورے گاؤں میں گلیوں و نالیوں کی مکمل صفائی ایک ماہ میں چار(4) دفعہ کروا رہی ہے، اور دو ماہ بعد بڑے نالوں کی بھی صفائی کی جاتی ہے۔ اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے پورے گاؤں میں بلدیہ ڈرموں کو نصب کیا جنکی صفائی روزمرہ کے معمول کے مطابق کی جاتی ہے۔
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے پورے گاؤں میں روشن چھوہرانوالہ کے نام سے لائیٹس نصب کی ، اور ساتھ میں انکی مرمت کے کیے ایک کاریگر بھی رکھا ہے، جو خراب لائٹس کو صحیح کرتا ہے. اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے شجر کاری مہم بھی دو دفعہ کی۔ اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے گاؤں میں آنے والے مہمانوں کی رہنمائی کے لیے ، چھوٹے چھوٹے سائن بورڈ نصب کیے، جو کہ ہمیں سخی بندوں کی طرف سے عطیہ کیے گئے ۔
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ پچھلے رمضان میں مستحقین کو رمضان پیکج بھی دیا ، اور انشاء اللہ اس رمضان میں بھی دیا جائے گا ، احباب سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے. اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ کو مخیر حضرات نے ایمبولینس بھی عطیہ کی ، جو کے گاؤں کے مریضوں کے لیے 24/7 دستیاب ہے. اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ کو بلدیہ کے ڈرموں کا کچرا اٹھانے کے لیے گاؤں کے معززین نے لوڈر رکشہ عطیہ کیا۔
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے ایک میگا پروجیکٹ جو کے ایک نا ممکن کام تھا ، اسکو الحمدللہ پایہ تکمیل تک پہنچایا، جو کہ پورے قبرستان کی چار دیواری تھی جسا کا احاطہ 3000 فٹ تھا، جو اھلیان چھوہرانوالہ نے چھ ماہ کے اندر پورا کر ڈالا، بیشک سخاوت میں آپکا کوئی ثانی نہیں ،اسکے بعد قبرستان میں موجود کھڈوں کو مٹی سے بھرا، قبرستان میں شجر کاری مہم بھی کی
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے جنازہ گاہ میں پینٹ، پتھر ، غسل خانوں اور وضو خانوں کا کام کروایا . اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے مستحق اور سفید پوش بچوں میں موسم سرما کا لباس اور جوتے بھی تقسیم کی. اتحاد ویلفیٸر سوساٸٹی نے گورنمنٹ پراٸمری سکول چھوہرانوالہ میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعام بھی تقسیم کیے۔
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے گاٶں کی خراب پلیوں کو بھی مرمت کروایا. اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا خصوصی بندوبست بھی کیا. اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے پورے گاؤں کے ارگرد خوبصورتی اور نشاندھی کے لیے بجلی کے کھمبوں پر پینٹ بھی کیا۔
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ نے قبرستان میں چار بڑی لائٹس اور ایک کھمبا لگوایا ، تاکہ عوام الناس کے لیے میت کو دفنانے میں آسانی ہو جائے. اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ کے آنے والے پراجیکٹس میں، انشاء اللہ سب سے پہلے گاؤں میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کیے جائیں گے، جسکے کے لیے ہم نے سوشل میڈیا پر اپنی کمپین بھی چلا دی ہے، آپ سے تعاون کی پر زور اپیل کی جاتی ہے، ساتھ میں انشاء اللہ وہ طلباء جو ہونہار اور لائق ہیں،لیکن مالی تنگی کی وجہ سے پڑھ نہیں پا رہے ، ان بچوں کے لیے ایک فروغ تعلیم پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ ان تمام بہن ،بھائیوں، اور ہمارے اورسیز بھائی جو ہماری بیک بون ہیں، ہر چھوٹے بڑے کا، گاؤں سے باہر جن احباب نے تعاون کیا ان سبکا بھی ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتےہیں، جنہوں نے اس کار خیر کے کاموں میں اپناحصہ ڈالا ہے، اللہ تعالیٰ تمام احباب کی زندگیوں میں برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے ، اللہ کریم تمام کی نیک تمنائیں پوری فرمائے آمین ثمہ آمین ۔
نوٹ۔ اب تک ان تمام پروجیکٹس پر لگ بھگ 85 لاکھ کے اخراجات آ چکے ہیں. منجانب• اتحاد ویلفیئر سوسائٹی چھوہرانوالہ