پھالیہ سے لاپتہ 14 سالہ بچہ 2 روز بعد ایبٹ آباد سے بازیاب

SHO Muhammad Asif Ranjha
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ پولیس نے دو روز سے لاپتہ 14 سالہ بچہ ایبٹ آباد سے بازیاب کر لیا ۔ عزیز آباد کالونی کے رہائشی کو خدشہ تھا کہ ان کے بچے کو اغوا کرلیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ پھالیہ پولیس نے دو روز قبل عزیز آباد کالونی کے رہائشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی مقدمہ ارسلان ولد طالب حسین سپرا سکنہ پانڈوال حال مقیم عزیز آباد کالونی پھالیہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے 14 سالہ چچا زاد بھائی ہاشم ولد خادم حسین سپرا کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ہماری داد رسی کرتے ہوئے مغوی کو فوری باز یاب کروایا جائے.

تھانہ پھالیہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کےموبائل ڈیٹا سے لوکیشن چیک کروائی جو پہلی مرتبہ کھاریاں پائی گئی، دوبارہ لوکیشن ایبٹ آباد پائی گئی. ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا نے پولیس آفیسر سلیم عباس کے ہمراہ اہلکاروں کی ٹیم تشکیل دی اور انہوں نے ایبٹ آباد جا کر عزیز آباد کالونی کے رہائشی تین بچوں عبداللہ ولد گلزار حسین بعمر 16سال اور حسن بعمر 15سال ،ہاشم ولد خادم حسین سکنائے عزیز آباد کالونی پھالیہ کو حراست میں لے لیا اور تھانہ پھالیہ پولیس کا تینوں بچوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے

اہلیان عزیز آباد کالونی پھالیہ اور بچوں کے والدین نے اظہارِ اطمینان کیا اور پھالیہ پولیس کے فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید رضا صفدر کاظمی سے مطالبہ کیا کہ تھانہ پھالیہ پولیس کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا جائے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ سے لاپتہ 14 سالہ بچہ 2 روز بعد ایبٹ آباد سے بازیاب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!