The Assistant Commissioner seized 1500 bags of sugar worth Rs 1 crore 20 lakh

مہنگی کھاد بیچنے والے 3 ڈیلران کے خلاف مقدمات درج

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11اکتوبر 2023 )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کا یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والے ڈیلران کے خلاف سخت کاروائی، 3ڈیلران کے خلاف مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال کو کسانوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ بھوا حسن اور نواں لوک میں ڈیلران کی جانب سے مہنگے داموں یوریا کھاد فروخت کی جا رہی ہے، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے فرضی گاہک بنا کر بھیجے جن کو کھاد مہنگی داموں فروخت کی گئی.

جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال نے ملک ٹریڈرز، رانجھا کارپوریشن اور السید ٹریڈرز پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر تھانہ قادرآباد میں مقدمات درج کرا دئیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے ڈیلران کو خبردار کیا کہ وہ اپنی دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کریں اور اپنا سٹاک ریکارڈ مکمل رکھیں اور صرف مقر رکردہ نرخوں پر یوریا کھادکی فروخت کریں، بصورت دیگر اسی طرح کاروائیاں عمل میںلائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں