کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کیتھولک عیسائیوں کے نئے پوپ منتخب

ویٹیکن سٹی: کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کیتھولک چرچ کے نئے پوپ منتخب ہو گئے۔ نئے پوپ کا انتخاب کم از کم چار دور کی ووٹنگ کے بعد کیا گیا۔ رابرٹ پریوسٹ تاریخ کے پہلے امریکی پوپ ہیں اور انہیں پوپ لیو چہارم کہا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رابرٹ پریووسٹ 2023 میں کارڈینل بنے، اس سے قبل انہوں نے 2015 سے 2023 تک پیرو میں بشپ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ گزشتہ ماہ پوپ فرانسس کی جگہ لینے والے 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ کیتھولک چرچ کے 267ویں پوپ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پریوسٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے امریکی پوپ ہونے پر فخر ہے۔ ٹرمپ نے پوپ لیو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *