river

کشتی الٹنے کے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موقع پر پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ملکوال کے نواحی علاقے نور پور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی (بیڑا) ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16مئی 2024) تفصیلات کے مطابق کشتی (بیڑا ) سگھر پور سے ملکوال آ رہی تھی۔ جس میں تقریبا 35 افراد سوار تھے جو کہ نواحی علاقے نور پور پیراں کے مقام پر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 29 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 6 افراد بشمول 4 بچے اور 2 خواتین جان کی بازی ہار گئے۔

سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ڈوب گئے

جن کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسوس ناک حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور انہیں ہر طرح کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں